1 اگست 2014 - 12:57
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خشکسالی

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں خشکسالی کی تازہ ترین لہر نے حکام میں تشویشن پیدا کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی آج کی رپورٹ کے مطابق امریکی کی اس ریاست کا 58 فیصد علاقہ خشکسالی کا شکار ہورہا ہے، جس کا ماضی میں ریکارڈ نہیں ملتا اور اس صورت حال نے امریکہ کے حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صرف گذشتہ ہفتے کے دوران ریاست کیلی فورنیا کا 22 فیصد علاقہ قحط کا شکار ہوا ہے کہ جس کا 1990 کی دہائی کے بعد ریکارڈ نہیں ملتا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی فضائی تنظیم ناسا نے اس سے قبل امریکہ کی سات ریاستوں میں خشکسالی کے خطر کی گھنٹی بجادی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲